Imran Khan Remarks on Modesty and Recent Controversy
April 12, 2021
Pakistani Dramas and Its Depiction of Societal Issues
April 16, 2021

شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات۔

آخر کون ہیں یہ لوگ؟ جنہوں نے اسلام کے نام پر ہر طرف خوف و ہراس پھیلا کر رکھا ہے کون ہیں یہ لوگ؟ جو خود کو اسلام کا متولی سمجھ کے کسی بھی راہ چلتے پر حملہ کر دیتے ہیں۔ کون ہیں یہ لوگ؟ جن کے لئے زندگی اور موت کھیل تماشہ بن گئی ہے۔
میرا سوال ہے کیا سوچا ہے کسی نے ہم قوم ہونے کے ناطے کہاں کھڑے ہیں، اور اس ملک پاکستان جہاں رہتے ہیں، جسے ہم اپنی سرزمین کہتے ہیں، اس کو ہم کہاں لے کے جا رہے ہیں۔ کیا امن و سلامتی ہمارے خطے میں نہیں آسکتی ؟ جو اسلام کے دعوے دار بنے ہیں یہ کیوں بھول گئے ہیں کہ اسلام نے تو حقوق العباد سب سے پہلے رکھے ہیں۔یہ جو پچھلے اڑتالیس گھنٹوں سے ملک کے مختلف شہروں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اس کا انجام کیا ہو گا ۔جو معاملات اطمینان اور مشاورت سے حل ہو سکتے ہیں اس کے لئے اتنا فساد برپا کیوں کر رکھا ہے

۔عشق رسول ایسے سڑکوں پر کسی راہ چلتے پر حملہ نہیں کرتے اور نہ عشق رسول کسی غریب کی سواری کو توڑ پھوڑ کا شکار بناتے ہیں کہ ان کے ذریعہ معاش ختم کر دیا جائے۔ عشق رسول ہونا صرف سڑکوں پر لاشیں گرانے کا نام نہیں ہے۔ عشق رسول ہونا تو اس بات کی دلیل ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان سے محفوظ ہے ،نہ جان کا خطرہ ہے اور نہ مال کا کا اور طرز عمل ایسا ہو ہو کہاں سے لوگ دیکھ کر اسلام قبول کرے کریں نہ کہ لوگ دیکھ کر دیکھ کر اسلام پر باتیں اور انگلیاں اٹھائیں ۔

میں یہ بھی نہیں کیونکہ مطالبہ غلط ہے یہ مطالبہ ٹھیک ہوگا فرانس کے سفیر کو نکال دینے کا لیکن اس ایک مطالعے کے پیچھے مختلف شہروں میں جو لوگ ہلاک ہو رہے ہیں جو زخمی ہو رہے ہیں ان کا حساب کون دے گا۔ اس بیٹے سے پوچھو جس کا باپ شہید ہوا ہے اس ماں سے پوچھو جس کا بیٹا شہید ہوا ہے اور اس بھائی سے پوچھو جس کا بھائی شہید ہوا ہے۔
کیا زندگی لینا اتنا آسان ہے لوگوں کے لئے کہ کسی ایک بات پر مشتعل ہونگے اور پھر اس بے قصور کو بھی مار دیا جائے گا جس کو صرف اپنی ڈیوٹی کرنی ہے ہے تاکہ اپنے گھر کا چولہا جلا سکے کے آخر کب سمجھیں گے ہم؟
شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات۔

Writer : Kashmala Amjad

2 Comments

  1. Asad Khan says:

    Very well and balanced opi

  2. Asad Khan says:

    Very well and balanced opinion

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *